Education and Epidemic
کرونا وائرس کی وبا نے جہاں زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے وہیں تعلیم کا شعبہ بھی اس وبا سے بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔ مئی کے آخر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو وقت کی ضرورت اور لازم بھی ہے۔لیکن ایسے میں والدین سے لے کر اساتذہ سب اس سوچ بچار میں مشغول ہیں کہ طلباء کے تعلیمی ضیاع کو کس طریقے سے کم سے کم کیا جائے؟ اس سوال پر ماہرین اپنی اپنی رائے قائم کر رہے ہیں۔ کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ آن لائن کلاسز شروع کی جائے،کچھ کا خیال ہے کہ طلباء کو ان کی سابقہ امتحانات میں کارگردگی کی بنیاد پر اگلی کلاسز یا سمسٹر میں پروموٹ کر دیا جائے۔ ایسی غیر یقینی کی صورت حال میں جو پہلی حقیقت ہمیں مان لینی چاہیے وہ یہ ہے کہ ہمارے تعلیم کے شعبے نے کبھی ایسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی کوئی تیاری کی ہی نہیں حالانکہ ہم ہر سال کسی نہ کسی ایسی چھوٹی موٹی آفت کا شکار ہوتے رہے ہیں جو تعلیمی سرگرمیوں کو منجمد کرتی رہی ہے مثلاً زلزلے یا سیلاب لیکن ان سب وارننگ کے باوجود ہم نے کبھی اس حوالے سے کوئی حکمتِ عملی نہیں اپنائی۔ ایسے میں ہم اتنی ب...